Live Covid 2019
لاک ڈاؤن میں تاخیر سے مشکلات میں اضافہ ہوگا، بلاول
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے جلد فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 'پاکستان کو لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا، ہر گھنٹہ، ہردن جتنا ہم تاخیر کررہے ہیں اس سے وبا سے نمٹنے کے لیے مزید مشکل کررہے ہیں'۔
'اس رفتار سے ہمارے صحت کا نظام دباؤ میں ہوگا، ہمیں دیگر ممالک کے تجربات سے ضرور سیکھنا چاہیے، یہ سوال اگر نہیں کب کا ہے'۔
عوام کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ 'جب تک حکومت اپنا ذہن بناتی ہے تب گھروں میں رہیں، خود کو اور دوسروں کے بچانے کے لیے گھروں میں بیٹھیں'۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔