Live Covid 2019

سکھر میں قرنطینہ میں رکھے گئے مزید 90 زائرین میں وائرس کی تصدیق

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 357 تک جاپہنچی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی ترجمان نے صوبے میں مزید نئے 90 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں تعداد 357 تک جاپہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے واپسی آنے والے زائرین میں نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور ان تمام افراد کو سکھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔