دنیا

امریکا کا ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ

ہائپر سونک ہتھیار جنگی وار فیئر بالخصوص جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، رپورٹ

واشنگٹن: امریکا نے اعلان کیا کہ اس نے پروٹو ٹائپ غیر مسلح ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو ایک ایسا ہتھیار ہے جو ممکنہ طور پر مخالف کے دفاعی نظام پر حاوی ہوسکتا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پینٹاگون کا کہنا تھا کہ 5 مارچ کو تجرباتی میزائل نے ایک مخصوص نقطے کی جانب ہائپرسونک رفتار سے پرواز کی جو آواز کی رفتار 5 گنا زائد ہے۔

یہ تجربہ اکتوبر 2017 میں امریکی آرمی اور نیوی کے پہلے مشترکہ تجربے کا تسلسل تھا جب پروٹو ٹائپ میزائل نے ایک ہدف کی جانب ہائپر سونک رفتار سے جانے کا مظاہرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیپر سونک میزائل ٹیکنالوجی میں چین امریکا سے آگے

ایک بیان میں وائس ایڈمرل جانی ولف کا کہنا تھا کہ ‘آج ہم نے اپنے ڈیزائن کی توثیق کردی اور اب ہائپر سونک حملے کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے کے لیے تیار ہیں'۔

ہائپر سونک ہتھیار جنگی وار فیئر بالخصوص جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ایک نئی اور بہت سوں کے لیے خطرناک سطح ہے'۔

یہ میزائل کافی کم آلٹیٹیوڈ پر جوہری صلاحیتوں کے حامل موجود میزائلوں سے کہیں زیادہ تیز رفتار سفر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دورانِ پرواز اپنا ہدف بھی تبدیل کرسکتے ہیں اور روایتی میزائل کی طرح پیش گوئی کمان کی پیروی نہیں کرتے جو اسے ٹریک کر کے روکنا اور مشکل بنادیتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی میزائل تجربہ: روس اور چین کو ہتھیاروں کی نئی دوڑ کے آغاز کا خدشہ

حتیٰ کہ ایک روایتی مسلح غیر جوہری ہتھیار کے طور پر بھی اسے تجزیہ کار تنازع کا خطرہ بڑھانے کے طور پر دیکھا جارہا ہے کیوں کہ مخالف شاید یہ نہ جان سکیں کہ یہ کس طرح مسلح ہیں اور کب لانچ کیے گئے۔

پینٹاگون ہائپر سونک میزائل بنانے کی دوڑ کے لیے ماسکو اور بیجنگ پر دباؤ ڈال رہا ہے حتیٰ کہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ اس سے جوہری تنازع کا خدشہ خطرناک حد تک بڑھ جائے گا۔

مالی سال 2021 کے بجٹ میں امریکی محکمہ دفاع نے ہائپر سونک پروگرام کے لیے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کی درخواست کی ہے جو رواں برس سے 2 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کا ہدف ہے کہ 2023 تک قابل تعینات ہائپر سونک صلاحیت حاصل کرلے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا بحرالکاہل میں ممنوع بیلسٹک میزائل کا تجربہ

گزشتہ برس دسمبر میں روس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے پہلا ایڈوانس ہائپرسونک میزائل نصب کردیا ہے جس سے وہ قابل آپریٹ ہائپر سونک ہتھیار کا دعویٰ کرنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔

دوسری جانب چین بھی اس ڈیولپمنٹ میں واضح طور پر سرمایہ لگا رہا ہے اور گزشتہ برس اس نے قومی دن کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ میں ڈی ایف-17 ہائپرسونک گلائیڈ گاڑی کی نمائش کی تھی۔

میر شکیل کےخلاف اراضی کیس:نیب کا نواز شریف کو سوالنامہ ارسال کرنے کا ارادہ

امریکا میں دہشت گردی کے الزام میں ایک پاکستانی ڈاکٹر گرفتار

کورونا وائرس کا خوف، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرلیا