Live Covid 2019
وزیر اعظم کا کورونا وائرس کے منفی اثرات سے بچانے کیلئے معاشی پیکج لانے کا اعلان
معاشی پیکج میں ہر صنعت کو تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اس کشمکش کی صورتحال کا مقابلہ کر سکیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے سبب ملک کی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر مختلف صنعتوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ منگل کو وائرس سے مقابلے کے لیے ایک معاشی پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا جس میں ہر صنعت کو تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اس کشمکش کی صورتحال کا مقابلہ کر سکیں اور ہم انہیں کورونا وائرس کے منفی اثرات سے بچا سکیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں منگل کو تعمیراتی صنعت کو خصوصی مراعات دینے کا اعلان کروں گا اور اس کا مقصد لوگوں کو نوکریوں کے مواقع فراہم کرنا ہے، ہمارے پاس اس طرح کی سہولیات نہیں ہیں لہٰذا ایسا نہ ہو کہ ہم لاک ڈاؤن کر کے لوگوں کو کورونا سے بچانا چاہیں اور وہ بھوک و افلاس سے مر جائیں۔