Live Covid 2019

گلگت بلتستان کے مزید 8 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا

گلگت بلتستان میں 82 نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، محکمہ صحت گلگت بلتستان کے فوکل پرسن

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان نے مزید 8 کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 82 نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جبکہ آئندہ دو روز میں عوامی مقامات پر اسپرے کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 389 ہوگئی ہے۔