یہ عام دستیاب دوا کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے؟
فرانس کے وزیر صحت اولیور ویرن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کے شکار افراد مخصوص ادویات سے دور رہیں۔
یورپی یونین نے کہا ہے کہ ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے ثابت ہوتا ہو کہ ورم کم کرنے والی ادویات جیسے ابروفن جسے پاکستان میں بروفن کے نام سے جانا جاتا ہے، کا استعمال نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی شدت بدتر کرسکتی ہے۔
یورپین میڈیسین ایجنسی (ای ایم اے) نے بدھ کو کہا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، مریضوں اور ڈاکٹروں کو علاج کے تمام آپشنر پر غور کرنا چاہیے جن میں بخار یا تکلیف میں کمی لانے والی ادویات جیسے پیراسیٹامول اورابروفن بھی شامل ہیں۔