Live Covid 2019
ایران میں ایک روز میں سب سے زیادہ 147 ہلاکتیں
ملک میں کل تعداد میں 15 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کیسز کی تعداد 1 ہزار 135 ہوگئی۔
ایران میں کورونا وائرس سے ایک روز میں سب سے زیادہ 147 ہلاکتیں ہوئیں۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں سے کل تعداد میں 15 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد تعداد 1 ہزار 135 ہوگئی۔
ایران کے ڈپٹی وزیر صحت کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ روزانہ کی بنیاد پر انفیکشنز کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے سامنے آئی جہاں اب تک 17 ہزار 361 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔