Live Covid 2019
رحیم یار خان میں درجنوں نرسز کا کورونا وائرس کی ڈیوٹی کرنے سے انکار
60 سے زائد نرسنگ طالب علم ہاسٹل کے باہر جمع ہوئیں جنہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
شیخ زید نرسنگ کالج (ایس زیڈ این سی) کی درجنوں طلبا نرسز نے کورونا وائرس ایمرجنسی میں اپنی ڈیوٹی کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہسپتال کی شیخ زید میڈیکل کالج ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف انہیں ہاسٹل میں بغیر احتیاطی تدابیر اپنائے زبردستی ڈیوٹی سرانجام دینے پر احتجاج کیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 60 سے زائد نرسنگ طالب علم ہاسٹل کے باہر جمع ہوئیں جنہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
اب کا کہنا تھا کہ 13 مارچ کو شیخ زید میڈیکل کالج ہسپتال کے پرنسپل کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا تھا کہ تمام ہاسٹلز کو فوری طور پر خالی کردیا جانا چاہیے تاہم انہیں زبردستی ہاسٹل میں رہنے کہا جارہا ہے۔
انہوں نے شکایت کی کہ انہیں طلبا ہونے کے باوجود دیگر اسٹاف نرسز کے ساتھ زبردستی ڈیوٹی سرانجام دینے کا کہا جارہا ہے۔