Live Covid 2019
پنجاب میں کورونا وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا
ڈیرہ غازی خان کے حکام نے ضلع کے پہلے کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق، مریض لیہ کا رہائشی ہے۔
ڈیرہ غازی خان کے حکام نے ضلع کے پہلے کورونا وائرس کے کیس کی تصدیق کی جس کے بعد پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
جس مریض کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا وہ ان 814 افراد میں شامل ہیں جنہیں ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے، یہ افراد تفتان بارڈر سے آئے تھے۔
ڈی جی خان ہیلتھ سی ای او نے ڈان کو بتایا کہ مریض لیہ کا رہائشی ہے جسے مظفر گڑھ کے انڈس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی جی خان کے کمشنر نسیم صادق کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مزید 5 مشتبہ افراد کو بھی انڈس ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کردیا گیا ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔