کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی پہلی بار انسانوں پر آزمائش شروع
اس ویکسین کی تیاری 42 دن میں ہوئی ہے اور اب امریکا میں اسے 45 افراد پر آزمایا جارہا ہے۔
نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے حوالے سے پہلی بار ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔
امریکا میں کورونا وائرس ویکسین کی آزمائش 16 مارچ کو انسانوں پر شروع ہوئی اور یہ اس لیے تاریخ ساز ہے کیونکہ اتنی تیزی سے کسی ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع نہیں ہوتا کیونکہ وائرس کا جینیاتی ویکسنس محض 2 ماہ قبل ہی تیار کیا گیا تھا۔