کھیل

تماشائیوں سے خالی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کی فتح

کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 74 وکٹوں سے شکست دی۔

کراچی کنگز نے تماشائیوں سے خالی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سابق چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم ایک اچھے آغاز کے باوجود اس رفتار کو برقرار نہ رکھ سکی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 136 رنز بنا کر ایک آسان ہدف دے دیا۔

شرجیل خان نے ابتدائی دو اوورز میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 37 رنز کی اننگز کھیلی جس کے باعث انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔