کورونا وائرس کا خطرہ: 14 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے دستبردار

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پیشکش کے بعد 14 غیر ملکی کھلاڑی کے علاوہ ایک کوچ اور ٹرینر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے فوری طور پر دستبردار ہو گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ بورڈ کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو آپشن دیا گیا ہے کہ اگر وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونا چاہیں تو ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام فرنچائزز سے رابطے میں ہیں جیسے ہی اس حوالے سے کوئی بات سامنے آئے اسے میڈیا کو فراہم کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق پی سی بی حکام نے غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے انہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ، احتیاطی تدابیر اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کا مقامی طور پر منتقل ہونے والا پہلا کیس
تاہم پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق جاری ہے اور آج کا میچ بھی منعقد کیا جارہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ اب تک 10 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے مزید میچز میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں اور ان کے نام درج ذیل ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے 3 کھلاڑیوں اور ایک ٹرینر روٹگیئرز نے بھی واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے اور بورڈ نے انہیں تمام سہولتیں فراہم کرنے کی پیش کش کردی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو کراچی کے خلاف ایک اہم میچ کھیلنا ہے جہاں وہ لیونک رونکی اور کولن منرو جیسے اہم کھلاڑیوں سےمحروم ہوجائے گی جو یونائیٹڈ کی جیت کے مرکزی کردار رہے ہیں۔
پشاور زلمی
لیام لیونگسٹن، لیام ڈاسن، ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لوئس گریگوری اور جیمز فوسٹر (کوچ)۔
ملتان سلطانز
رلی روسو اور جیمز ونس
کراچی کنگز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
اسلام آباد یونائیٹڈ
لیونک رونکی، کولن منرو، ڈیل اسٹین، ڈیوڈ ملان اور ٹرینر روٹگیئرز
مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خدشہ، رپورٹ
وائرس کے اس بڑے پیمانے پر اتنی تیزی سے پھیلاؤ کے باعث عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسے عالمی وبا قرار دیا جاچکا ہے۔