دوران حمل کورونا وائرس سے خواتین اور بچوں میں خطرہ نہیں بڑھتا، ماہرین
ایسے شواہد موجود نہیں جن سے عندیہ ملے کہ ماں سے یہ وائرس حمل کے دوران بچے میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔
حاملہ خواتین میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی علامات کی شدت میں اضافے کا زیادہ خطرہ نہیں ہوتا اور ایسے شواہد موجود نہیں جن سے عندیہ ملے کہ ماں سے یہ وائرس حمل کے دوران بچے میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔
برطانوی روزنامے دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق رائل کالج آف Obstetricians and Gynaecologists، رائل کالج آف میڈ وائفز اور رائل کالج آف پیڈیاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ کی جانب سے جاری نئی گائیڈ لائنز میں حاملہ خواتین کو یہ یقین دہانی کرائی گئی، کیونکہ اس سے پہلے ایسی تفصیلات دستیاب نہیں تھیں جن سے معلوم ہوسکتا ہے کہ حاملہ خواتین یا ان کے بچے کس حد تک خطرے کی زد میں ہوتے ہیں۔