پاکستان

گلگت بلتستان میں کورونا کا ایک اور کیس، ملک میں مجموعی تعداد 21 ہوگئی

31 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جو ایران سے پاکستان پہنچا تھا، فوکل پرسن محکمہ صحت گلگت بلتستان
|

گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں کورونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 21 ہوگئی۔

گلگت بلتستان کے محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان کا کہنا تھا کہ 31 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص 25 فروری کو ایران سے پاکستان پہنچا تھا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اب تک گلگت بلتستان میں ایک خاتون سمیت 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان میں کورونا کا نیا کیس، پاکستان میں مجموعی تعداد 20 ہوگئی

ڈاکٹر شاہ زمان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے باعث یہ کوشش کی جارہی ہے کہ جمعہ کے اجتماعات محدود کردیے جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اسکردو کے 14 سالہ لڑکے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ متاثرہ لڑکا اپنی والدہ کے ساتھ 25 فروری کو ایران سے پاکستان پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

ڈاکٹر شاہ زمان نے کہا تھا کہ متاثرہ لڑکے کی رپورٹ اسلام آباد کی لیبارٹری بھیجی گئی تھی جہاں متاثرہ فرد کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

پاکستان میں کورونا وائرس

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے باوجود رائیونڈ تبلیغی اجتماع جاری

چین میں کورونا وائرس دم توڑنے لگا، عالمی مشکلات میں مسلسل اضافہ

عالمی وبا کیا ہے، اس کا اعلان کیوں ہوتا ہے، دنیا نے کتنی وباؤں کا سامنا کیا؟