کورونا وائرس، جنوبی کورین بینک کا تمام نوٹ قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ
جنوبی کوریا کے مرکزی بینک نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وہ تمام بینک نوٹ 2 ہفتے کے لیے قرنطینہ میں رکھ رہا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ نیا نوول کورونا وائرس کرنسی نوٹوں کے ذریعے بھی لوگوں میں منتقل ہوسکتا ہے جس کا انحصار ذاتی صفائی کی عادات پر ہوگا۔
یعنی یہ اتنا بڑا خطرہ نہیں اگر ہاتھوں کی صفائی کا مناسب خیال رکھا جائے تاہم جنوبی کوریا میں وائرس کے پھیلاﺅ کے اس ذریعے کی روک تھام کے لیے بھی منفرد فیصلہ کیا گیا ہے۔