کورونا وائرس کے نتیجے میں آئی فونز کی فروخت میں نمایاں کمی
ایپل نے فروری میں اپنی سب سے بڑی مارکیٹ چین میں محض 4 لاکھ 94 ہزار آئی فونز ہی فروخت کیے۔
کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے نتیجے میں ایپل کے آئی فونز کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے فروری میں اپنی سب سے بڑی مارکیٹ چین میں محض 4 لاکھ 94 ہزار آئی فونز ہی فروخت کیے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 61 فیصد کم ہیں۔