عالمی یوم نسواں: دنیا بھر میں مساوات کیلئے ریلیاں
عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین نے...
عالمی یوم نسواں کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین نے امتیاز سلوک کے خلاف اور یکساں حقوق کے حصول کے لیے خصوصی ریلیاں نکالیں۔
پاکستان کے تمام چھوے بڑے شہروں میں سول سوسائٹی، خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے 'عورت مارچ' کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، سکھر اور ملتان سمیت دیگر شہروں میں بھی خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیموں نے ’عورت مارچ‘ کے حوالے سے ریلیاں نکالیں۔
دن کی مناسبت سے خواتین نے ان کے خلاف ہونے والے تشدد، انہیں کام کی جگہوں پر ہراساں کرنے، کاروکاری و سیاہ کاری سمیت ان کے دیگر مسائل کے خلاف ملک کے بڑے شہروں میں مظاہرے بھی کیے۔