دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
مگر وائرس کی وبا کے مرکز چین میں صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور دیگر ممالک میں مریض بڑھ رہے ہیں۔
دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز ہوگئی ہے مگر چین میں متاثرہ افراد کی تعداد بہت کم رہ گئی ہے، تاہم دیگر ممالک میں یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
چین کے شہر ووہان سے یہ نیا کورونا وائرس دسمبر 2019 سے پھیلنا شروع ہوا تھا اور اب متعدد ممالک تک پہنچ چکا ہے، جس سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 347 افراد متاثر جبکہ 3405 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔