حیرت انگیز

جب ایک چور نے فشنگ راڈ سے نیکلس کا 'شکار' کیا

فشنگ راڈ کا استعمال مچھلی کے شکار کے لیے ہوتا ہے مگر سوچیں جب اسے چوری کرنے کے لیے ذریعہ بنالیا جائے تو پھر؟

فشنگ راڈ کا استعمال مچھلی کے شکار کے لیے ہوتا ہے مگر سوچیں جب اسے چوری کرنے کے لیے ذریعہ بنالیا جائے تو پھر؟

آسٹریلیا میں ایک شخص نے فشنگ راڈ کے ذریعے میلبورن کے ایک فیشن اسٹور میں کھڑے مجسمے کے گلے سے نیکلس کا 'شکار' کرلیا۔

وکٹوریہ پولیس کی جانب سے مشبتہ شخس کی تصاویر اور ایک سی سی ٹی وی ویڈیو جاری کی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس نے ایک فشنگ راڈ کو نیکلس تک پہنچنے کے لیے استعمال کیا اور دکان کی کھڑکی کے ایک چھوٹے سوراک سے باہر نکال لیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 24 فروری کو صبح 2 بجے پیش آیا تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایسا نظر آتا ہے کہ چور لگ بھگ 3 گھنٹے تک شکار کی کوشش کرتا رہا اور آخرکار نیکلس کو پانے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے عوام کی مدد لی جارہی ہے تاکہ مشتبہ شخص کو شناخت کیا جاسکے اور چوری کے الزامات کے تحت اسے حراست میں لیا جاسکے۔

تاہم بیان میں نیکلس کی قیمت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

دکان کے مالک نے بتایا 'مجھے یقین نہیں آیا، ساڑھے 3 گھنٹے تک وہ شخص 2 راڈز کی مدد سے نیکلس کو پانے کی کوشش کرتا ہے، یہ حیرت انگیز ہے اور کامیاب بھی ہوگیا'۔

یہ مشتبہ شخص 40 سے 50 سال کے درمیان کی عمر کا سفید فام ہے جس کا قد 5 فٹ 9 انچ کے قریب ہے اور فی الحال پولیس اس کی شناخت میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

جب طیارے میں کبوتروں نے مسافروں کو دنگ کردیا

کورونا وائرس سے چین میں فضائی آلودگی کی شرح میں ڈرامائی کمی

پیدائش کے فوراً بعد دنیا کو دنگ کردینے والی بچی