کورونا وائرس کی چند سیکنڈ میں تشخیص کرنے والا اے آئی نظام تیار
یہ سسٹم صرف 20 سیکنڈ میں یہ تعین کرسکتا ہے جبکہ انسانوں کو عام طور پر اس بیماری کی تشخیص کے لیے عموماً 15 منٹ لگتے ہیں۔
علی بابا دنیا کی چند بڑی ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک ہے، جس نے ایک ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس نظام تیار کیا ہے جو نئے نوول کورونا وائرس کی تشخیص 96 فیصد درستگی سے چند سیکنڈوں میں کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
جاپان کی ٹیکنالوجی سائٹ نکیائی ایشین ریویو کی رپورٹ کے مطابق یہ اے آئی سسٹم اس وقت چین کے مختلف ہسپتالوں میں کام بھی کررہا ہے۔