پاکستان

جے ایف 17 تھنڈر کی گھن گرج میں 'سرپرائز ڈے'

کراچی میں پاک فضائیہ (پی اے ایف) نے 'آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ' کے ایک سال مکمل ہونے پر ایئرشو کا انعقاد کیا۔

کراچی میں پاک فضائیہ (پی اے ایف) نے 'آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ' کے ایک سال مکمل ہونے پر ایئرشو کا انعقاد کیا جس میں جے ایف 17 تھنڈر جیٹ طیاروں اور ایف 16 طیاروں کے شاندار کرتب اہلیان کراچی کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ جے ایف 17 تھنڈر جیٹ طیاروں نے گزشتہ برس 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا تھا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے پاک فضائیہ کا ایئر شو دیکھنے کے لیے ساحل سمندر کا رخ کیا۔

اس سے قبل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل (آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ 27 فروری کسی بھی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کی یادگار کا دن ہے۔

ایک ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 'اس دن ہم نے جس طرح سے جواب دیا وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کی طرف سے کسی بھی طرح کی بدانتظامی کو ہمیشہ شکست دی جائے گی، ہمارے مخالفین ہر بار ہمارے جرات مندانہ ردعمل سے حیران رہ جائیں گے'۔