امریکا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے خدشے کا اظہار
عام لوگوں کے لیے فوری خطرہ تو اب بھی زیادہ نہیں، مگر کورونا وائرس امریکا میں اپنے پاﺅں پھیلا سکتا ہے، سی ڈی سی
چین کے بعد جنوبی کوریا، اٹلی اور جاپان میں تیزی سے پھیلنے والے نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کے ممکنہ پھیلاﺅ کے لیے اب امریکا کو بھی تیار ہوجانا چاہیے، کیونکہ ایسا ہوکر رہے گا۔
یہ انتباہ امریکا کے سرکاری سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینٹیشن کی(سی ڈی سی) جانب سے جاری کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کے لیے فوری خطرہ تو اب بھی زیادہ نہیں، مگر کورونا وائرس امریکا میں اپنے پاﺅں پھیلا سکتا ہے۔