پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ: بہت کچھ اچھا رہا، مگر سب کچھ نہیں!
4 دنوں پر مشتمل یہ پہلا مرحلہ ایک مکمل پیکج ثابت ہوا جو پاکستان اور پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بڑی زبردست خبر ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پہلا مرحلہ گزر گیا، جس نے شائقینِ کرکٹ کو ہر وہ عنصر فراہم کیا جو وہ کرکٹ اور خاص کر ٹی20 کرکٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں، پھر بات ہو سنسنی کی، کانٹے دار مقابلوں کی، بڑے چھکوں کی یا پھر انٹرٹینمنٹ کی۔
4 دنوں پر مشتمل یہ پہلا مرحلہ ایک مکمل پیکج ثابت ہوا جو پاکستان اور پاکستان کرکٹ کے لیے ایک بڑی زبردست خبر ہے۔ اس مرحلے میں 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کُل 7 میچ کھیلے گئے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2، 2 فتوحات کے بعد کامیاب ترین ٹیموں میں شامل ہیں۔
قارئین کی دلچسپی کے لیے ہم پاکستان سپر لیگ کے اس پہلے ہفتے کا مختصر جائزہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان عوامل پر بھی روشنی ڈال رہے ہیں جن پر اگر نظرثانی کرلی جائے تو شائقین اس ٹورنامنٹ سے مزید بہتر طور پر لطف اندوز ہوسکیں گے۔