لائف اسٹائل

کرکٹ شائقین کے لیے نیا گانا 'ہو ہا' ریلیز

گانے کی ویڈیو میں شنیرا اکرم، عدنان صدیقی، فواد خان اور فیصل قریشی جلوہ گر ہوئے اور کرکٹ کے لیے اپنا جوش دکھایا۔

پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) نے فواد خان کے بعد اب اداکار و گلوکار احمد علی بٹ کے ساتھ مل کر بھی کرکٹ کے لیے ایک اور گانا بنادیا۔

'ہو ہا' گانے کی گلوکاری احمد علی بٹ کے ساتھ شفقت امانت علی، ذیشان وکی حیدر اور ثنا ذوالفقار نے کی، جس کے بول اور میوزک سن کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اسٹیڈیم میں شائقین اس گانے سے یقیناً لطف اندوز ہوں گے۔

گانے کی ویڈیو میں شنیرا اکرم، عدنان صدیقی، فواد خان اور فیصل قریشی جلوہ گر ہوئے اور کرکٹ کے لیے اپنا جوش دکھایا۔

اس گانے کو سن کر بھی ایسا لگ رہا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران یہ گانا میدانوں میں ضرور بجایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 'کھیل جا دل سے' نے 92 ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کردیں

خیال رہے کہ چند روز قبل ذوالفقار جبار خان کا گانا 'کھیل جا دل سے' بھی ریلیز ہوا تھا۔

'ہو ہا' کی طرح اس گانے کا میوزک بھی متاثر کن تھا جبکہ اسے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔

'سونیا حسین ابھی اس قابل نہیں کہ میرا اسکرپٹ کرسکیں'

کورونا وائرس کا خوف، پی آئی اے کی بیجنگ کیلئے پروازیں 15مارچ تک معطل

بلاول کے بیان پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا آصف زرداری سے احتجاج