157رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اننگز کا آغاز کیا تو شین واٹسن اور جیسن روئے نے اپنی ٹیم کو 41رنز کا آغاز فراہم کیا۔
واٹسن اچھی فارم میں نظر آئے لیکن ایک موقع پر دو رنز لینے کی کوشش میں وہ رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
ٹیم کی نصف سنچری مکمل ہوئی تو مستقل جدوجہد کرنے والے جیسن روئے ایک رن لینے کی کوشش میں بلا گراؤنڈ نہ کر سکے اور رن آؤٹ قرار پائے۔
اگلے ہی اوور میں چھکا مارنے کی کوشش میں احمد شہزاد بھی جورڈن کے ہاتھوں کیچ ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد اعظم خان اور کپتان سرفراز احمد وکٹ پر اکٹھا ہوئے اور دونوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔
دونوں کھلاڑی چوتھی وکٹ کے لیے 85رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے، اس دوران ارشد اقبال کے ایک اوور میں بنائے گئے 17رنز نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔
اعظم نے ایک مرتبہ پھر بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 30گیندوں پر 46رنز کی اننگز کھیلی لیکن ایک غلط فہمی کے نتیجے میں ان کی اننگز بھی رن آؤٹ کی شکل میں اختتام کو پہنچی جبکہ نواز بھی جورڈن کی وکٹ بن گئے۔
تاہم 19ویں اوور میں انور علی نے چوکا اور پھر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو ایک اوور قبل ہی فتح سے ہمکنار کرادیا، سرفراز احمد 37رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
اس میچ میں 5وکٹوں سے فتح کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کر لیے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔
کراچی کنگز : عماد وسیم (کپتان)، ایلکس ہیلز، بابر اعظم، چیڈوک والٹن، شرجیل خان، افتخار احمد، کیمرون ڈیلپورٹ، عمید آصف، محمد عامر، کرس جورڈن اور ارشد اقبال
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز : سرفراز احمد (کپتان)، جیسن روئے، احمد شہزاد، شین واٹسن، اعظم خان، انور علی، محمد نواز، محمد حسنین، نسیم شاہ، ٹائمل ملز، سہیل خان اور محمد حسنین۔