دوسرے اینڈ سے کامران اکمل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان سپر لیگ میں اپنی تیسری سنچری اسکور کی۔
کامران اکمل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 4 چھکوں اور 13چوکوں کی مدد سے 101رنز کی اننگز کھیلی اور وہ فواد احمد کی وکٹ بنے۔
لیام لیانگسٹن نے فواد احمد کو چھکا لگا کر پشاور زلمی کو 9گیندوں قبل ہی میچ میں 6وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔
پشاور زلمی: ڈیرن سیمی(کپتان)، کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، وہاب ریاض، لیام ڈاسن، حسن علی، راحت علی اور عامر خان
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، جیسن روئے، چین واٹسن، احمد شہزاد، احسن علی، اعظم خان، محمد نواز، سہیل خان، محمد حسنین، فواد احمد اور ٹائمل ملز
روایتی حریف
دونوں ٹیمیں پاکستان سپر لیگ کی روایتی حریف تصور کی جاتی ہیں اور کئی مواقعوں پر دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے جس میں کبھی گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے اور کبھی فتح نے پشاور زلمی کے قدم چومے۔
اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 13 میچ کھیلے گئے جس میں سے 7 میں گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے جبکہ پانچ میں پشاور زلمی نے فتح حاصل کی، ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب پشاور زلمی کو لیگ میں اپنے افتتاحی میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کراچی کنگز نے انہیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے مات دی تھی۔