گھٹنوں میں تکلیف کسی حالیہ انجری کا نتیجہ ہو یا جوڑوں کے امراض کا نتیجہ، چند عام چیزوں کا خیال رکھ کر آپ اس مسئلے سے نجات یا اس کی شدت میں کمی لانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
بہت زیادہ آرام مت کریں
بہت زیادہ آرام یا بیٹھے رہنے سے مسلز کمزور ہوسکتے ہیں، جو جوڑوں کی تکلیف کو بدتر کرسکتا ہے۔ ایسی ورزشیں کرنا عادت بنائیں جو گھٹنوں کے لیے محفوظ ہوں اور ان کو کرنا عادت بنالیں۔ اگر آپ کو یقین نہ ہو کہ کونسی جسمانی سرگرمی محفوظ ہے یا نہیں یا کتنی دیر تک کرنی چاہیے، تو ڈاکٹر سے بات کریں۔
ورزش ضرور کریں
کارڈیو ورزشیں جیسے چہل قدمی، سوئمنگ، سائیکل چلانا اور دیگر، مسلز کو مضبوط بنا کر گھٹنوں کو سپورٹ کرتی ہیں اور لچک بڑھاتی ہیں، ویٹ ٹریننگ اور اسکریچنگ بھی فائدہ مند ہیں۔Tai chi بھی اکڑن کو کم اور توازن کو بہتر کرتی ہے۔
گرنے سے بچیں
تکلیف دہ یا عدم توازن کے شکار گھٹنے گرنے کا امکان بڑھاتے ہیں، جس سے گھٹنوں کو مزید نقصان بچ سکتا ہے۔ گرنے سے بچنے کے لیے گھر کو روشن رکھیں یا کسی چہز کا سہارا لیں۔
'رائس' کا استعمال کریں
ریسٹ، آئس، کمپریشن اور ایلیویشن (رائس) معمولی انجری یا جوڑوں کے امراض کے باعث گھٹنوں کی تکلیف سے بچاﺅ کے لیے بہتر حکمت عملی ہے۔ اپنے گھٹنوں کو کچھ آرام دیں، برف سے سوجن کم کریں، کمپریسیو بینڈیج لگائیں اور اپنے گھٹنوں کو کچھ اونچا رکھیں۔
وزن کو نظرانداز مت کریں
اگر آپ کا جسمانی وزن زیادہ ہے تو اس میں کمی لانا گھٹنوں پر تناﺅ کم کرسکتا ہے، آپ کو مثالی وزن کے حصول کی ضرورت نہیں ہوتی، معمولی کمی بھی فرق پیدا کرسکتی ہے۔
چلنے کے لیے سہارے سے گریز مت کریں
ایک بیساکھی یا چھڑی گھٹنوں پر سے تناﺅ کمی لانے میں مدد دے سکتے ہیں، گھٹنوں پر چڑھائے جانے والے بریسز بھی اسے مستحکم رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
آکو پنکچر پر غو رکریں
اس روایتی چینی طریقہ کار میں سوئیاں جسم کے مخصوص حصوں میں داخل کی جاتی ہیں اور اسے کئی طرح کے درد میں کمی لانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جو ممکنہ طور پر گھٹنے کے درد میں کمی کے لیے بھی مفید ہوسکتا ہے۔
جوتوں کا خیال رکھیں
نرم سول والے جوتے گھٹنوں پر تناﺅ میں کمی لاسکتے ہیں، گھٹنوں میں پرانے درد کے لیے ڈاکٹر اکثر خصوصی سول کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، اس مقصد کے لیے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔
گرم ٹھنڈا بھی مددگار
گھٹنوں میں انجری کے بعد اولین 48 سے 72 گھنٹے کے بعد سوجن اور تکلیف میں کمی کے لیے کولڈ پیک کو استعمال کیا جاسکتا ہے، اس مقصد کے لیے پلاسٹک بیگ میں برف کو ڈال کر اس کے گرد تولیہ لپیٹ دیں، پھر دن میں 3 سے 4 بار 15 سے 20 منٹ تک استعمال کریں۔اس کے بعد گرمائش سے مدد لیں، اس کے لیے ہیٹنگ پیڈ یا گرم تولیہ پندرہ سے 20 منٹ کے لیے تین سے 4 بار دہرائیں۔
جوڑ کو مشکل میں مت ڈالیں
زیادہ سخت ورزشیں تکلیف دہ گھٹنوں کو مزید نقصان پہنچاسکتی ہیں، ایسی ورزشیں جیسے رننگ، جمپنگ وغیرہ سے گریز کریں جبکہ اٹھک بیٹھک سے بھی بچیں کیونکہ اس سے بھی گھٹنوں پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین سے مشورہ کریں
اگر گھٹنوں میں تکلیف نئی ہے تو ڈاکٹر سے اس کا معائنہ کرالیں، یہ بہتر ہوتا ہے کہ فوری طر پر جان لیں کہ آپ کو کس مسئلے کا سامنا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچنا ممکن ہوسکے۔