اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل معطل، پی ایس ایل سے باہر
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر ملک کے معروف بلے باز عمر اکمل کو معطل کردیا جس کے سبب وہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل ہی لیگ کو ایک اور کرپشن اسکینڈل نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے عمر اکمل کو بورڈ اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کردیا ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کیا گیا۔