دنیا

بھارت: تلخ کلامی کے بعد غیرت کے نام پر کزن کا قتل

پولیس نے مقتولہ کے اہل خانہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹ میں ملزم نے تلخ کلامی کے بعد اپنی ہی خاتون دوست کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

بھارتی اخبار ٓ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ میرٹ میں ہونے والے واقعے کے بعد پولیس نے مقتول لڑکی کے اہل خانہ کی فریاد پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ ملزم اور مقتولہ کے درمیان دیرینہ تعلقات تھے اور دونوں آپس میں کزن تھے۔

پولیس اور مقتول لڑکی کے اہل خانہ نے تصدیق کی ماضی میں بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوتی رہی ہے اور ملزم نے ماضی میں بھی مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مقتول لڑکی کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز ان کے کزن نے نشے کی حالت میں ان کی بہن کو گولیاں مار کر سخت زخمی کردیا تھا اور وہ ہسپتال منتقل کرنے کے وقت چل بسی تھیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر مقتول لڑکی کے اہل خانہ نے غلط بیانی کی تھی اور کہا تھا کہ ایک ڈکیتی کے دوران لڑکی کی ہلاکت ہوئی تاہم بعد ازاں اہل خانہ کو تھانے منتقل کرنے کی دھمکی کے بعد انہوں نے اصل واقعہ بیان کیا۔

پولیس نے مقتول لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جب کہ پوسٹ مارٹم میں تصدیق کی گئی کہ مقتول لڑکی کو انتہائی قریب سے تین گولیاں ماری گئیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو ’ران، شرم گاہ اور کمر‘ میں گولیاں ماری گئیں اور خون ضائع ہونے کی وجہ سے ان کی ہلاکت ہوئی۔

پولیس نے مقتولہ کے اہل خانہ کی فریاد پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

کم سن بچوں پرجنسی تشدد کرنے والے اسکول وارڈن گرفتار

بھارتی ریاست مہارا شٹر کے شہر کولہاپور کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اسکول وارڈنز کو کم سن بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دونوں اسکول وارڈنز نے 10 سے 13 سال کی عمر کے دیہی علاقوں کے بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈز نے نہ صرف بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ وہ مذکورہ بچوں کو فحش فلمیں دیکھنے پر بھی مجبور کرتے تھے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو ویمن ویلفیئر سینٹر کے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف بچوں پر جنسی تشدد سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ دائر کرکے انہیں عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے کیس کی مزید تفتیش کا حکم دے دیا۔

'شوبز انڈسٹری میں شادیاں ٹوٹنے کی بڑی وجہ جھوٹ'

ایوانکا ٹرمپ کے دبئی گلوبل ویمن فورم میں فیشن کے چرچے

اے آر رحمٰن کی بیٹی کے حجاب پر تنقید، بنگلہ دیشی مصنفہ کو مہنگی پڑگئی