کورونا وائرس، 10 دن تک لگاتار کام کرنے والا ڈاکٹر ہارٹ اٹیک سے ہلاک
یہ ڈاکٹر رات کو لوگوں کے جسمانی درجہ حرارت کو چیک کرنے جبکہ دن میں میڈیکل سپلائی تقسیم کرنے کے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔
چین میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے دن رات کام کرنے والا 28 سالہ ڈاکٹر اچانک ہارٹ اٹیک سے چل بسا۔
چین کے صوبے ہونان کے ایک طبی مرکز میں کام کرنے والے سونگ ینگ جی 10 دن سے دن رات مریضوں کے علاج میں مصروف تھا اور پیر کو اچانک وہ اپنے کمرے میں گر کر مرگئے۔