'ہاروی وائنسٹن نے ہوٹل کے کمرے میں ریپ کا نشانہ بنایا'
اداکارہ جیسیکا مان بھی ہولی وڈ پروڈیوسر کے خلاف جیوری میں پیش ہوئیں اور ان پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا۔
بدنام زمانہ ہولی وڈ پروڈیوسر 67 سالہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف ’ریپ‘ اور خواتین کے جنسی استحصال سے متعلق معاملے کی سماعت کرنے والی 12 رکنی جیوری کے سامنے ایک اور خاتون پیش ہوگئیں۔
ہاروی وائنسٹن کے خلاف نیویارک کی عدالت میں اہم کیس چل رہا ہے اور عدالت نے ان کے خلاف کیس کی سماعت کرنے کے لیے 12 رکنی جیوری قائم کر رکھی ہے۔
مزید پڑھیں: ہاروی وائنسٹن کے ’ریپ‘ ٹرائل کے لیے جیوری منتخب
مذکورہ جیوری میں ہاروی وائنسٹن کے خلاف 24 جنوری کو پہلی اداکارہ اینابیلا شیورہ پیش ہوئیں تھیں جب کہ 28 جنوری کو 42 سالہ اداکارہ مریم ہیلی اور 30 جنوری کو اداکارہ ڈان ڈننگ اور ترالے وولف پیش ہوئی تھیں۔
تاہم اب ایک اور اداکارہ جیسیکا مان بھی ہاروی وائنسٹن کے خلاف عدالت میں پیش ہوگئیں۔