کہا جاتا ہے چین کی چیزیں پائیدار نہیں ہوتیں؟ کیا کورونا کا معاملہ بھی یہی ہے؟
مذکر، مونث میں گڑبڑ بڑھتی جارہی ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام کےمیزبان کورونا وائرس کی علامات بتارہےتھے ناک بہتا ہے، درد ہوتی ہے
ایک قاری نے سوال کیا ہے کہ اداریے میں ’’2 الفاظ ’کہہ ومہ‘ پڑھے، لیکن ان کا استعمال سمجھ میں نہیں آیا، گوکہ ان 2 لفظوں کے معانی معلوم ہیں یعنی کہ جیسے کہنا۔ ایک شعر ہے
مجھ سے مت کہہ ‘تُو ہمیں کہتا تھا اپنی زندگی’
زندگی سے بھی مرا جی ان دنوں بیزار ہے
دیکھا آپ نے، ہم بھی شعر سے دلیل دے سکتے ہیں۔ اسی طرح ’مہ‘ کا مطلب معلوم ہے کہ چاند کو کہتے ہیں جیسے مہ وَش، مہ جبیں، مہ لقا وغیرہ۔ مگر اداریے میں جن معانوں میں استعمال ہوا ہے وہ مختلف ہیں‘‘۔