کورونا وائرس پھیلنے کے بعد فیس ماسکس کے لیے لمبی قطاریں
وائرس کے پھیلاﺅ بعد سے متعدد ایشیائی ممالک میں سرجیکل فیس ماسکس کی فروخت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
چین میں ایک وائرس کے پھیلاﺅ بعد سے متعدد ایشیائی ممالک میں سرجیکل فیس ماسکس کی فروخت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے بلکہ قلت ہوگئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ متعدد مقامات پر لمبی لمبی قطاریں بھی دیکھنے میں آرہی ہیں۔
ہانگ کانگ، فلپائن، تائیوان اور کئی دیگر ممالک میں ایک ہفتے کے دوران فیس ماسکس مقامی دکانوں سے غائب ہوچکے ہیں اور سوشل میڈیا پر متعدد تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن لوگ لمبی قطاریں بناکر فیس ماسک خریدنے کے منتظر ہیں۔