جنوبی کوریا موبائل انٹرنیٹ کی فہرست میں 103.18 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاﺅن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ سرفہرست ہے۔
اس معاملے میں دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے جہاں کی اوسط رفتار 86.77 ایم بی پی ایس ہے۔
اس کے بعد قطر 79.21 ایم بی پی ایس کے ساتھ تیسرے، کینیڈا 70.74 ایم بی پی ایس کے ساتھ چوتھے اور چین 67.71 ایم بی پی ایس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔
پاکستان 140 ممالک کی اس فہرست میں 117 ویں نمبر پر ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ ڈاﺅن لوڈنگ کی اوسط رفتار 14.85 ایم بی پی ایس اور اپ لوڈ رفتار 11.62 ایم بی پی ایس ہے۔
پاکستان اس معاملے میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور بھارت سے آگے ہے بلکہ بھارت اس فہرست میں 128 ویں نمبر پر ہے۔
تاہم جہاں تک براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ کی بات ہے تو اس معاملے میں سنگاپور 200.12 ایم بی پی ایس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ہانگ کانگ 164.88 ایم بی پی ایس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
177 ممالک کی اس فہرست میں پاکستان 4 درجے بہتری سے 155 ویں نمبر پر موجود ہے جہاں ڈاﺅن لوڈنگ رفتار 9.49 ایم بی پی ایس اور اپ لوڈ رفتار 7.39 ایم بی پی ایس ہے جبکہ بھارت 42.14 ایم بی پی ایس کے ساتھ 67 ویں نمبر پر ہے۔
فہرست کے مطابق دنیا بھر میں موبائل انٹرنیٹ لوڈنگ رفتار اوسطاً 32.01 ایم بی پی ایس اور اپ لوڈ 12.02 ایم بی پی ایس ہے، اس کے مقابلے میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ میں عالمی سطح پر ڈاﺅن لوڈنگ اوسط 73.58 ایم بی پی ایس اور اپ لوڈنگ اوسط 40.39 ایم بی پی ایس ہے۔