کھیل

نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں شکست، بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فیصلہ کن برتری

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کا فیصلہ اضافی اوور میں ہوا،روہت شرما نے مسلسل دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح دلادی

بھارت نے نیوزی لینڈ کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اضافی اوور میں شکست دے کر 3-0 سے سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارتی اوپنرز نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

روہت شرما اور لوکیش راہول نے 9 اوورز میں 89 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا اور راہول 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

روہت شرما 40 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 65 رنز کی خوب صورت اننگز کھیلنے کے بعد 94 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی کی 38 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ دوسرا ٹی20 بھی ہار گیا، بھارت کو سیریز میں 0-2 کی برتری

بھارت کی جانب سے شریاس آئر نے 17 جبکہ پانڈے اور جدیجا نے برق رفتاری سے بالترتیب 14 اور 10 رنز بنا کر مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 179 رنز بنالیے۔

نیوزی لینڈ کے بینیٹ نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کی، سینٹنر اور گرینڈ ہوم کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

میزبان ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں مارٹن گپٹل کے 31 اور کولن منرو کے 14 رنز کی بدولت 52 رنز ساتویں اوورز میں بنائے تھے جس کے بعد کپتان کین ولیم سن نے شان دار بیٹنگ کی۔

کین ولیم سن نے تن تنہا ٹیم کو ہدف کے قریب لایا جبکہ دیگر بلے باز دوسری اینڈ سے ان کا بھرپور ساتھ نہ دے سکے، سینٹنر 9، گرینڈ ہوم 5 اور روس ٹیلر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کین ولیم سن نے 48 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 95 رنز کی اننگز کھلی آخری اوور کی تیسری گیند پر محمد شامی کی وکٹ بن گئے۔

نیوزی لینڈ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل کی تاریخ دہراتے ہوئے اسکور کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا کر برابر کر دیا۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی اور ٹھاکر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے تیسرے اور سنسنی خیز میچ کا فیصلہ اضافی اوور میں ہوا جہاں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 17 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ 203 رنز بنا کر بھی بھارت کےخلاف ٹی20 میچ ہار گیا

کین ولیم سن نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ بیٹنگ کی اور بھمرا کے اوور میں ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 12 رنز بنائے جبکہ مارٹن گپٹل نے ایک چوکے کی مدد سے 5 رنز بنائے۔

جواب میں بھارت کے روہت شرما اور راہول ہدف حاصل کرلیا جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدھی نے اوو کیا۔

راہول نے اضافی اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگایا اور چوتھی گیند پر ایک رن لے کر شرما کو موقع دیا جس کے بعد روہت شرما نے پانچویں اور آخری دونوں گیندوں پر مسلسل چھکے لگا کر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا

شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 31 جنوری کو ہوگا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 2 فروری کو کھیلا جائے گا جس کے بعد 3 میچوں کی ون ڈے اور 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔

یورپین پارلیمنٹ نے اتحاد سے برطانیہ کی علیحدگی کی حتمی منظوری دے دی

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سائنسدانوں کی اہم ترین پیشرفت

برطانوی پولیس افسر کے قتل میں گرفتار پاکستانی کا ملک میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ