دنیا

امیر قطر نے شیخ خالد کو نیا وزیر اعظم مقرر کردیا

شیخ خالد بن خلیفہ بن عبد العزیز خلیجی ریاست کے نئے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ہوں گے، فرمان

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنے قریبی ساتھی شیخ خالد بن خلیفہ بن عبد العزیز کو نیا وزیر اعظم مقرر کردیا۔

قطری نشریاتی ادارے 'الجزیرہ' کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی کے مطابق امیر قطر نے شیخ خالد کو خلیجی ریاست کے نئے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: قطر بحران کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟

واضح رہے کہ امیر قطر نے وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد نئے وزیر اعظم کی تقرری کا فرمان جاری کیا۔

شیخ خالد نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی موجودگی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس میں نائب امیر قطر شیخ عبد اللہ بن حمد نے بھی شرکت کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق نومنتخب وزیراعظم نے شعبہ توانائی میں فرائض انجام دیے اور جب وہ ولی عہد تھے تو امیر قطر امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے لیے بھی خدمات انجام دیں۔

شیخ خالد بن خلیفہ بن عبد العزیز آل ثانی نے امریکا میں تعلیم حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر کے معاملے میں پاکستان کو سعودی اتحاد کا ساتھ دینا چاہیے، سابق صدر

سابق وزیراعظم شیخ عبداللہ نے ٹویٹر پر وزارت عظمیٰ کے فرائض کی ادائیگی میں امیر قطر کی رہنمائی پر ان شکریہ ادا کیا۔