وسیم صاحب! کیا ’عام کراچی والوں‘ سے بھی معافی مانگیں گے؟
جب پڑھےلکھوں کی ’تحریک‘ کے’یونٹ‘ اور’سیکٹر‘ کا نام سن کرذہن میں ’ایلے میلے‘ لوگ آئیں، تو پھر آپ اس کا کیا عذر تراشیں گے؟
گزشتہ دنوں ہم نے میئر کراچی وسیم اختر کا جب یہ بیان پڑھا کہ ‘ہم سب بھائی ہیں’ تو ہم چونک گئے۔ مزے کی بات یہ کہ اس خبر کی سرخی بھی ’بھائی چارے کا فروغ’ لگائی گئی!