چین میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہر کا لاک ڈاؤن کردیا گیا
17ہلاکتوں کے بعد حکومت نے رہائشیوں کو شہر سے باہر نہ جانے اور غیرمقامی افراد کو بلاضرورت شہر میں نہ آنے کی ہدایت کردی۔
چین میں نئے کورونا وائرس نمونیا بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 سو 71 تک جا پہنچی جس میں سے 95 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تمام افراد کی ہلاکتیں صوبے ہوبے میں ہوئی جو اس وبا کے پھیلاؤ کا مرکز بنا ہوا ہے، اس کے علاوہ ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان میں بھی ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔