کھیل

پشاور زلمی کے فینز کی فہرست میں جرمن سفیر بھی شامل

پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شاگلہک نے پشاور زلمی کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا اور زلمی کی جیکٹ میں تصویر بنوائی۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن سے قبل لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز پشاور زلمی غیر ملکی سفیروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداکل نے گزشتہ دنوں لیگ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور اب جرمن سفیر بھی اس فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔

پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شاگلہک نے میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور زلمی کی جیکٹ میں تصویر بھی بنوائی۔

انہوں نے پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے زلمی جیکٹ میں تصویر ٹوئٹ کی۔

جرمن سفیر نے ٹوئٹ میں تحریر کیا کہ کرکٹ اور پی ایس ایل کے حوالے سے جوش بڑھ رہا ہے، تو پھر کب سے لیگ شروع ہورہی ہے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے جرمن سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے پورے سیزن کا پاکستان میں انعقاد تاریخی ہوگا اور جرمن سفیر کو میچز دیکھنے کی دعوت دی۔