امریکی فوک گلوکار پرفارمنس کے دوران چل بسے
مرنے سے چند لمحے قبل گلوکار نے گانا بند کرکے لوگوں سے ’معافی‘ مانگی اور وہیں چل بسے۔
زندگی کا نصف سے زیادہ حصہ موسیقی کو دینے والے 71 سالہ امریکی فوک گلوکار اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق 71 سالہ ڈیوڈ اولنے امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شہر میں اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران چل بسے۔
رپورٹ کے مطابق گلوکار کی موت گانا گانے کے دوران ہوئی اور انہوں نے مرنے سے قبل مداحوں سے ’معذرت‘ کی اور اگلے ہی لمحے چل بسے۔
رپورٹ میں میوزیکل پروگرام میں موجود افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیوڈ اولنے ساتھی گلوکاروں اور موسیقاروں کے ساتھ گانے پر پرفارمنس کر رہےتھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا۔