گائے آواز کے ذریعے جذبات کا اظہار کرسکتی ہے، تحقیق
سڈنی کی تحقیق کے مطابق گائے اپنی ڈکار کی مختلف کیفیات اور آواز سے جذبات اور دیگر معلومات کا تبادلہ کرتی ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ گائے بھی انسانوں کی طرح ایک دوسرے سے آواز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرسکتی ہیں؟
یہ بات یونیورسٹی آف سڈنی کی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔
رپورٹ کے مطابق گائے کی ڈکار کی مختلف کیفیات، آواز اور اس کے اتار چڑھاؤ سے اندازہ لگایا گیا کہ یہ کس طرح ایک دوسرے سے اپنے جذبات اور دیگر معلومات کا تبادلہ کرتی ہیں۔
تحقیق میں 333 گائیں کی آوازوں کو ریکارڈ کیا گیا جس کا بعدازاں محقق الیگزینڈر گرین نے جائزہ لیا جو اس تحقیق کی سربراہ بھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 'گائے ایک ایسا جانور ہے جو گھل مل کر رہنا پسند کرتی ہے لیکن یہ بھی حیرانی کی بات ہے کہ آپس میں گھلنے ملنے کے باوجود یہ اپنی انفرادی شناخت بھی برقرار رکھتی ہے'۔