ایف آئی اے ’ہراساں‘ کر رہی ہے، صندل خٹک کی عدالت میں درخواست
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کوئی تفصیلات بتائے بغیر تفتیش کے لیے بلایا، ادارے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، ٹک ٹاک اسٹار
متنازع ویڈیوز بناکر شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار صندم خٹک نے لاہور کی سیشن کورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے خلاف درخواست دائر کردی۔
صندل خٹک نے سیشن کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ ایف آئی اے انہیں ہراساں کر رہا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔
ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے انہیں 28 اکتوبر اور 5 نومبر 2019 کو نوٹسز جاری کرکے تفتیش کے لیے پیش ہونے کا کہا۔
ماڈل نے اپنی درخواست میں لکھا کہ انہیں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان کے خلاف کس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
دائر کی گئی درخواست میں صندل خٹک نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو ان کے خلاف جاری تحقیقات سے متعلق تمام دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔