زائرہ وسیم کو دوران پرواز جنسی ہراساں کرنے والے شخص کو 3 سال قید
بولی وڈ اداکارہ نے 3 سال قبل اپنے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دوران پرواز ایک شخص نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔
بولی وڈ کی نامور اداکارہ زائرہ وسیم نے 2017 میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں دوران پرواز ایک شخص نے جنسی طور پر ہراساں کیا جسے اب 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے دوران زائرہ وسیم کی عمر 17 سال تھی اس لیے ویکاس سچدیو نامی اس شخص کو بچوں کے تحفظ کے قوانین کے تحت 3 سال جیل کی سزا سنائی گئی۔
خیال رہے کہ زائرہ وسیم نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے شیئر کیا تھا کہ دہلی سے ممبئی جانے والی پرواز میں انہیں ایک شخص نے اس وقت جنسی طور پر ہراساں کیا جب وہ غنودگی میں تھیں،