کینیڈین ولاگر نے اسلام قبول کرنے سے متعلق سوالوں کے جوابات دیدیے
کینیڈین نژاد ولاگر روزی گیبریل نے گزشتہ ہفتے 9 جنوری کو اسلام قبول کیا تھا۔
دو سال قبل موٹر سائیکل پر پاکستان میں داخل ہونے والی کینیڈین ولاگر روزی گیبریل نے گزشتہ ہفتے 9 جنوری 2020 کو اسلام قبول کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
روزی گیبریل نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے 10 سال تک اسلامی ممالک میں رہنے اور پاکستان میں خلوص و محبت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں اس بات کا بھی اظہار کیا تھا کہ بدقسمتی سے اسلام دنیا کا وہ مذہب ہے جس کی عالمی سطح پر بہت زیادہ غلط تشریح کی گئی۔
روزی گیبریل کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے افراد نے ان کے فیصلے کو سراہا تھا اور ساتھ ہی سوالات کی بھرمار کردی تھی۔