وزیر اعظم عمران خان کا آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ
آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں برفباری کے بعد برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 98 ہو گئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان ملک کے شدید سردی، بارش اور برفباری سے متاثر علاقے آزاد جموں و کشمیر کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے مظفر آباد پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید بارش اور برفباری کے بعد برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 98 ہو گئی ہے اور سب سے زیادہ 69 ہلاکتیں آزاد جموں و کشمیر میں ہوئیں۔
عمران خان کے دورے کے دوران چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے وزیر اعظم کو برفباری اور بارش سے ہونے والے نقصان پر بریفنگ دی۔