پاکستان

ملک بھر میں بارش اور برفباری کے مناظر

شدید سردی، بارشوں اور برفباری کے باعث گزشتہ 3 دنوں میں مجموعی طور پر 82 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث گزشتہ 3 دنوں میں مجموعی طور پر 82 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

موسم کی خراب صورتحال کے باعث سب سے زیادہ 61 افراد آزاد کشمیر میں جاں بحق ہوئے جبکہ صوبہ بلوچستان میں بارشوں، برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔

ہزارہ ڈویژن، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم سمیت دیگر اہم شاہراہیں اور سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ چترال کا صوبے کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 35 مکانات کو نقصان پہنچا۔