عمر رسیدہ افراد کے بجائے نوجوانوں میں پیٹ کا کینسر بڑھ گیا، تحقیق
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کینسر سمیت دیگر موذی مرض عمر رسیدہ یا ادھیڑ عمر افراد کو ہوتے ہیں تاہم ایک تحقیق کے مطابق پیٹ کا کینسر نوجوانوں میں بڑھ گیا۔
امریکا کی یونیورسٹی مایو کلینک کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک مطالعاتی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ 2 دہائیوں میں پیٹ کا کینسر عمر رسیدہ کے بجائے نوجوانوں میں بڑھا۔
سائنس ڈیلی میں شائع تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق امریکا کی مایو کلینک کے ماہرین نے 1973 سے 2015 تک کے پیٹ کے کینسر میں مبتلا افراد کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا۔
ماہرین نے جن افراد کے میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیا ان میں ہر طرح کی عمر کے افراد موجود تھے۔
ماہرین نے 60 سال سے لے کر 30 سال کے افراد کے پیٹ کے کینسر کی بیماریوں کا جائزہ لیا اور متاثرہ افراد میں بیماری کی وجوہات کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینے میں جلن پیٹ کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے
رپورٹ کے مطابق ماہرین کو جائزے سے معلوم ہوا کہ گزشتہ 2 سے 3 دہائیوں کے دوران پیٹ کے کینسر میں مبتلا زیادہ تر افراد کم عمر تھے۔