جی جی حدید کو ہاروی وائنسٹن ’ریپ‘ کیس کی جیوری میں شمولیت کی دعوت
ہاروی وائنسٹن کا ریپ ٹرائل شروع کرنے کے لیے نیویارک کی عدالت نے جیوری تشکیل دینے کے لیے کئی شخصیات کو دعوت دی تھی۔
امریکی سپر ماڈل جی جی حدید نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کو جانتی ہیں اور ان سے مل بھی چکی ہیں، جن پر کم سے کم 100 خواتین کے ’ریپ‘ اور جنسی استحصال میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
جی جی حدید نے یہ اعتراف امریکی شہر نیویارک کی عدالت میں اس وقت کیا جب وہ مذکورہ عدالت میں ہاروی وائنسٹن کے ’ریپ‘ کیس کا ٹرائل کرنے کے لیے منتخب کی جانے والی جیوری کے رکن کے طور پر پیش ہوئیں۔
جی جی حدید سمیت شوبز، فیشن اور میڈیا انڈسٹری کی 120 شخصیات کو نیویارک کی عدالت نے جیوری میں بطور رکن شامل ہونے کے لیے دعوت نامے بھجوائے تھے اور انہیں انتخابی عمل کے لیے عدالت بلایا تھا۔
24 سالہ جی جی حدید سمیت تقریبا 100 شوبز، فیشن و میڈیا شخصیات نیویارک کی عدالت میں جیوری کے رکن کے انتخاب کے لیے پیش ہوئیں۔