اولمپکس میڈل جیتنے والی ایران کی واحد خاتون نے ملک چھوڑ دیا
کیمیا علی زادے ایران کی وہ پہلی اور اب تک کی ایران کی واحد خاتون ہیں جنہوں نے اولمپکس کھیلوں میں میڈل جیت رکھا ہے۔
اولمپکس کھیلوں میں میڈل جیتنے والی ایران کی واحد خاتون ایتھلیٹ نے ناقابل یقین حالات کی وجہ سے ملک چھوڑ دیا۔
کیمیا علی زادے نامی خاتون ایتھلیٹ اولمپکس کھیلوں میں ملک کے لیے ایوارڈ جیتنے والی ایران کی اب تک کی پہلی اور واحد خاتون ہیں۔
انہوں نے 2016 میں برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں منعقد اولمپکس میں ٹائی کوانڈو کراٹے میں میڈل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔
کیمیا علی زادے نے ریو اولمپکس میں اگرچہ کانسی کا تمغہ جیتا تھا تاہم وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ایرانی خاتون تھیں اور اب تک ان کا ریکارڈ کوئی نہیں توڑ سکا۔