کیا خلیل الرحمٰن قمر اور ایشل فیاض کی شادی ہوچکی ہے؟
شوبز سے تعلق رکھنے والی دونوں شخصیات نے ان افواہوں کے حوالے سے اپنے بیانات جاری کردیے۔
پاکستان کے نامور ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر ویسے تو اپنے پروجیکٹس کے باعث خبروں میں رہتے ہیں تاہم گزشتہ کئی دنوں سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بہت سی افواہیں سامنے آرہی ہیں۔
خلیل الرحمٰن قمر نے 1985 میں اپنی کزن سے پسند کی شادی کی تھی اور ان کے ساتھ وہ کامیاب ازدواجی زندگی بھی گزار رہے ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمٰن اور ان کی فیملی سے خلیل الرحمٰن کی دوسری شادی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان سب نے خاموشی اختیار کی، جس کے بعد یہ افواہیں سامنے آنے لگی کہ خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی فلم 'کاف کنگنا' کی اداکارہ ایشل فیاض سے دوسرے شادی کرلی ہے۔